.

سعودی فورسز کی چھاپہ مار کارروائی، چار مشتبہ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے القطیف کے علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مشتبہ اسلام پسندوں کے سیل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی فورسز نے قطیف کے گاؤں العوامیہ میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار اور تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے کارپورل ماجد بن ترکی القحطانی اسپتال میں چل بسے ہیں۔تاہم واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔