ریاض میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

نامعلوم پولیس ترجمان کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ بدھ کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسران اپنی سرکاری گاڑی میں رات گئے دارلحکومت میں معمول کی گشت پر تھے کہ ان پر نامعلوم کار میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے ثامر عمران المطیری اور عبدالمحسن خلاف المطیری نامی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کے مطابق گذشتہ ماہ بھی ریاض ہی میں ایک ایسے ہی فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں