.

صدر ایردوآن کا داماد بھی پارلیمانی انتخابات میں امیدوار!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے اسلام پسند صدر رجب طیب ایردوآن کے خاندان کے افراد یکے بعد دیگرے سیاست میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چند ہفتے قبل صدر کی صاحبزادی کے انتخابات میں حصہ لینے کے چرچے تھے اور اب معلوم ہوا ہے کہ ان کے ایک داماد بھی حکمراں جماعت ’’انصاف وترقی ‘‘[آق] کی ٹکٹ پر آئندہ جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق کل منگل کے روز ’’آق‘‘ کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں صدر طیب ایردوآن کے ایک داماد بیرات البیرق کا نام بھی شامل ہے۔ پارلیمنٹ کی 550 نشستوں میں سے ایک پر انہیں بھی الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ البیرق اور صدر ایردوآن کی صاحبزادی اسراء ایردوآن جون 2004ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے۔ حال ہی میں ذرائع ابلاغ نے یہ خبریں بھی دی تھیں کہ صدر ترکی کی کابیبنہ میں البیرق کو بھی وزارت سونپی جا رہی ہے تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں موجودہ وزیراعظم احمد دائود اوگلو وسطی ترکی کے قونیا شہر سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔