مصر کی آپریشن "فیصلہ کن طوفان" میں شمولیت کے لیے ریاض سے مشاورت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری "فیصلہ کن طوفان" آپریشن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ریاض حکومت سے صلاح مشورہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزیر دفاع جنرل صدقی صبحی نے جمعرات کے روز اپنے دورہ ریاض کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ میں مصری فوج کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے "واس" کے مطابق دونوں وزراء دفاع نے آپریشن فیصلہ کن طوفان میں مصری فوج کی باضابطہ شمولیت کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں نے یمن میں حوثی باغیوں اورعلی صالح کی حامی ملیشیا کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے اور یمن میں آئینی حکومت کی بحالی تک فوجی کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں