شہری سے بدکلامی پر سعودی وزیر صحت برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک متنازعہ ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر احمد الخطیب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر امحمد آل الشیخ کو نیا وزیر صحت مقرر کیا ہے۔ آل الشیخ کو کابینہ میں وزیر مملکت کا اضافہ چارج بھی سونپا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا میں ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر احمد الخطیب کو ایک عام شہری کے ساتھ بدکلامی کا مظاہرہ کرتے دکھایا گیا تھا۔ خادم الحرمین الشریفین نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں