.

نجران میں سعودی فوج کے تین این سی اوز شہید، دو زخمی

آپریشن کے آغاز سے حوثی ملیشیا کے 500 اہلکار ہلاک ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپوں میں ہفتے اور اتوار کی رات سعودی سیکیورٹی فورس کے تین نان کمیشنڈ آفیسرز جاں بحق اور شاہی بری فوج کے دو اہلکار زخمی گئے۔

وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے نجران کے علاقے میں سعودی سیکیورٹی فورس کی ایک چوکی پر ھاون راکٹوں سے حملہ کیا۔ سعودی پوسٹ سے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد سرحد پار حوثی ملیشیا کی بندوقیں بھاری نقصان کے بعد خاموش ہوئیں۔

بیان کے مطابق جازان اور نجران کے سرحدی علاقے میں ہونے جھڑپوں میں فیصلہ کن طوفان نامی آپریشن کے آغاز سے لیکر حوثی ملیشیا کے 500 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔