.

آپریشن سے قبل حزب اللہ جنگجوئوں کی یمن منتقلی کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے ’فیصلہ کن طوفان ‘آپریشن سے قبل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کئی جنگجوئوں کی شام سے یمن منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے شام میں موجود جنگجو ایران نے یمن پہنچانے میں مدد فراہم کی تھی۔

اخبار’’الشرق الاوسط‘‘ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے فوجی آپریشن سے قبل ایران نے شام میں موجود حزب اللہ جنگجوئوں کو بحر احمر کے راستے یمن کے ساحل تک پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کو یمن میں حوثیوں کی مدد میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد حزب اللہ کی کمک منگوائی تاکہ حوثی باغیوں کی بھرپور عسکری مدد کی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن لائے گئے حزب اللہ جنگجو ماضی میں دمشق اور بغداد میں بھی عسکری کارروائیوں میں شریک رہ چکے ہیں۔ شام اور عراق سے حزب اللہ جنگجوئوں کی یمن منتقلی کے بعد ان کی کمی پوری کرنے کے لیے ایران سے افغان جنگجو منگوائے گئے ہیں۔