.

ترکی کو 4جی پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے: ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی کو 4جی ٹیلی کام ٹیکنالوجی پر وقت برباد کرنے کی بجائے دو سال میں 5جی پر تحقیق مکمل کرکے اس منتقل ہوا جائے۔ ترک صدر کے اس بیان سے انقرہ میں 4جی کے ٹینڈر پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ترکی کی مواصلاتی اتھارٹی 'بی ٹی کے' اسی ماہ میں 4جی کے ٹینڈرز کے لئے 26 مئی کی ڈیڈلائن مقرر کی تھی جن کی کم از کم قیمت 2٫3 ارب یورو بتائی جارہی ہے۔

ایردوآن نے 'ترک ٹیلی کام' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا "ہم ابھی 4جی پر ہی بحث کررہے ہیں مگر میں یہ سوچ رہا ہوں کہ دنیا 5جی کے بارے میں بات کررہی ہے۔ اسی لئے ہمیں 4 جی پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے ہے۔ ہمیں چاہئیے ہے کہ ہم 3جی کے ساتھ کچھ دیر اور گزار دیں۔

"دو سال کے اندر ترکی کے پاس 5جی کی ٹیکنالوجی آجائیگی۔ اور اس وقت 4جی کی موجودگی میں اس کا فائدہ نہیں رہے گا۔ ابھی تھوڑا انتظار کر لیا جائے اور پھر ہم 3جی سے سیدھا 5جی پر چلے جائیں گے۔ کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں؟ جی بالکل۔"

ترکی کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ 4جی کی سہولیات اگلے سال کے آغاز سے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔