.

یمنی صدر کی نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی طور پر یمن کے تسلیم کردہ صدر عبد ربہ منصور ہادی نے پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کے روز ملاقات کی۔

مٶخر الذکر کی ریاض میں رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب، یمن اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں کوارڈی نیشن اور خطے میں امن کی صورتحال میں بہتری کی کوششوں کا ساتھ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے شہزادہ محمد بن سلمان نے میاں نواز شریف سے ریاض میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی گیرائی اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور بھی اجلاس میں زیر غور آئے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز المعذر میں اپنے دفتر میں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود فوجی تعاون اور اسے مزید بہتر کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے اہم عہدیداروں نے ملاقات کے دوران فوجی میدان میں ترقی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔