عوامی مزاحمت کاروں اور حوثیوں میں جھڑپیں، 27 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں عوامی مزاحمت کاروں اور حوثی ملیشیا کے جنگجووں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔

مقامی ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ ہفتے کے روز جنوبی یمن کے دو شہروں الضالع اور لودر میں حوثی ملیشیا اور عوامی مزاحمت کاروں کے ہونے والے جھڑپوں میں کم سے کم 27 افراد ہلاک ہوئے۔

مارب گورنری کی صرواح ڈائریکٹوریٹ میں بھی حوثی ملیشیا اور مقامی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران جنوبی یمن کی 'لحج' گورنری' میں مقامی مزاحمت کاروں کی جانب سے لگائی جانے والی ایک فوجی گھات کارروائی میں تیس حوثی مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں