.

سیئون کو یمن کا عبوری دالخلافہ بنانے کی اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی حضر موت گورنری کے شہر سیئون کو یمن کا عبوری دارلخلافہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ صنعاء میں حوثی باغیوں کے حکومتی اداروں پر قبضے کے بعد وہاں روزمرہ حکومتی امور نپٹانا مشکل ہو گیا ہے۔

صدر ہادی کے ہمنوا سیٹلائیٹ چینل 'الشرعیہ' کے حوالے سے 'ھنا حضر موت' نامی ویب پورٹل نے بتایا کہ منصور ہادی صحرا کے مین ہیٹن یعنی حضر موت کے شہر سیئون کو عبوری دارلحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

ویب پورٹل کے مطابق 'الشرعیہ' چینل نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ منصور ہادی یمن کی مشرقی گورنری حضر موت مئی کے اوائل میں منتقل ہو جائیں جہاں سے وہ سیئون شہر کو عبوری صدر مقام قرار دیکر حکومتی امور انجام دیں گے۔