.

سیاہ فام شخص کی ہلاکت، نیویارک سے 100 مظاہرین گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکام کے مطابق نیویارک میں پولیس کی جانب سے افریقی نژاد امریکی شہریوں پر مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج پر 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی معیشت کے گڑھ نیویارک میں بدھ کی رات کو ریاست بالٹی مور میں دوران حراست تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فریڈی گرے کے حق میں مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حراستیں متعدد وجوہات کی بناء پر عمل میں لائیں گی۔

نیویارک کے محکمہ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا "ہم نے 100 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کو گرفتار کرنے کی متعدد وجوہات ہیں اور ان میں سے اکثر کو فساد پھیلانے کے الزام مین حراست میں لیا گیا ہے۔"

مظاہرین بالٹی مور کے شہری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے یونین سکوائر پر جمع ہوئے تھے۔

اس سے پہلے بوسٹن اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں افریقی نژاد شہریوں کے خلاف مبینہ پولیس تشدد اور تعصب پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

بالٹی مور میں فریڈی گرے کی موت کے خلاف ہونے والا احتجاج پرتشدد بن گیا تھا اور حکام نے رات دس سے صبح پانچ بجے تک کے کرفیو کا اعلان کیا ہے تاکہ امن قائم کیا جاسکے۔