بنغازی کے میڈیکل سینٹر پر راکٹ حملہ، تین ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرقی لیبیا کے شہر بنغازی میں ایک میڈیکل سینٹر پر راکٹ حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیکل سینٹر میں کام کرنے والے اہلکاروں کے مطابق ایمبولینس بھجوانے والے مرکز پر راکٹ گرنے سے سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لیبیا کی سرکاری حکومت اور اسلام پسند گروپ بنغازی کا کںڑول حاصل کرنے کے لئے جاری لڑائی اور معزول صدر معمر قذافی کے ڈھرن تختہ کے بعد سے تیل پیدا کرنے والا یہ افریقی ملک افراتفری کا شکار چلا آ رہا ہے۔

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بنغازی کا کںٹرول حاصل کرنے کے لئےگذشتہ چار برسوں سے جاری لڑائی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے تاہم متحارب فریقوں میں کوئی بھی فیصلہ کن فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

شمالی افریقا کے اس بدقسمت ملک میں مسلح گروپوں سے وابستہ دو متوازی حکومتیں قائم ہیں، جن کے درمیان اقتدار اور علاقے کا کنڑول حاصل کرنے کے لئے لڑائی ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں