لندن ہوٹل میں دولت مند عرب کی موت کے بعد دو گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لندن کے ایک فائیو اسٹار میں ایک دولت مند عرب شخص کی پُراسرار حالات میں موت کے بعد پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص چالیس کے پیٹے میں تھا اور جمعہ کی رات مہنگے ترین ڈورچیسٹرہوٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔اس ہوٹل کے ایک کمرے کا رات کا کرایہ تین ہزار ڈالرز ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں قتل کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس کی لاش کا آج اتوار کو پوسٹ مارٹم کیا جانے والا تھا۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی موت کے الزام میں اکتیس اور پچاس سال عمر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن بعد میں انھیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے حکام نے بتایا ہے کہ اس شخص کی موت کے بارے میں اس کے قریبی رشتہ داروں کو اطلاع کردی گئی ہے۔البتہ متوفی کا نام اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈورچیسٹر ہوٹل برطانوی دارالحکومت کے مصروف کاروباری علاقے میں واقع ہے اوراس کو مبینہ طور پر اکہتر کروڑ ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں