.

یمن تنازع پر غور کے لیے خلیجی سربراہ کانفرنس شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں پر مشتمل خلیجی کانفرنس سعودی عرب کی میزبانی میں آج سوموار کو ہو رہی جس میں خطے کے تمام اہم معاملات بالخصوص یمن کے بحران پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خلیج سربراہ کانفرنس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں فرانسیسی صدر فرانسو اولاند بھی شرکت کررہے ہیں۔ سنہ 1981ء میں خلیج تعاون کونسل کے قیام کے بعد کسی مغربی سربراہ مملکت کی اجلاس میں شرکت کا پہلا موقع ہے۔ فرانسیسی صدر ایک سعودی عرب کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کےاجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔