شاہ سلمان نے شاہی امور کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک خصوصی فرمان کے تحت شاہی امور کے سربراہ محمد الطبیشی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ خالد العباد کو شاہی امور کا نیا نگران مقرر کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محمد الطبیشی کوحال ہی میں مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ایک فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ان کی جگہ خالد العباد کو شاہی مراسم کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ خالد العباد مکہ مکرمہ میں سنہ 1959ء میں پیدا ہوئے۔ سنہ 1982ء میں انہوں نے شاہ سعود یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجوایشن کی۔

العباد سنہ 1986ء میں شاہی مراسم کے شعبے سے منسلک ہوئے اور 2007ء تک شاہی مراسم کے شعبے کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کیا۔ سنہ 2007ء سے 2011ء تک شاہی امور کے ڈپٹی انچارج رہے۔

سنہ 2011ء سے 2014ء تک شاہی دیوان کے مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پچھلے ایک سال سے وہ ولی عہد کے دفتر میں شاہی امور کے شعبے کے سربراہ تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں