.

فرانسیسی صدرکی شاہ سلمان سے ملاقات، عالمی مسائل پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نمائوں میں ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص یمن کے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی صدر سوموار کے روز اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پر اترے جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ریاض میں شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون ،باہمی دلچسپی کے امور، عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

توقع ہے کہ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند آج ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ خلیجی کونسل کے قیام کے بعد سے اب تک کسی مغربی ملک کے سربراہ مملکت کا پہلا خطاب ہوگا۔