.

جان کیری کی شہزادہ محمد بن نایف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیرخارجہ نے اپنے خصوصی دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت ڈاکٹر سعد بن خالد الجبری، وزیرخارجہ عادل ن احمد الجبیر،جنرل انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدان اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان بھی موجود تھے۔

دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے لیے ان کی معاون خصوصی این پیٹرسن، سعودی عرب میں متعین قائم مقام امریکی سفیر تیموتھی لینڈرکینگ، ڈائریکٹر وزارت خارجہ جونتھان فائنر، وزیرخارجہ کی انتظامی معاون لیسا کینا، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف اور وائس چیف آف جنرل اسٹاف ایڈ مرل کیرٹ ٹیڈ نے معاونت کی۔