یمنی صدر کے ہاتھوں سیکیورٹی افسروں کی برطرفی

سبکدوش اعلی عہدیداروں پر فرائض میں غفلت کا الزام ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے سپیشل سیکیورٹی ٹاسک فورس کے سربراہ سمیت متعدد اہم سیکیورٹی اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا ہے۔

سبکدوشی کے صدارتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عہدوں سے ہٹائے جانے والوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ جن عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان میں وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل بریگیڈئر عبدالکریم الدمشقی، سپیشل سیکیورٹی ٹاسک فورس کے سربراہ ناصر محسن الشودبی اور دارلحکومت صنعاء کے پولیس ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالرزاق المؤيد شامل ہیں۔ حکمنامے میں سبکدوش کئے جانے والے اہلکاروں پر اپنے سرکاری فرائض منصبی کی انجام دہی میں غفلت برتنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

یاد رہے صدر ہادی نے حوثیوں کے ہاتھوں ملک کی دستوری اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یمن میں پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے بعد چند دن قبل متعدد سیکیورٹی افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں