
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی سربراہی میں جاری فضائی کارروائیوں کی مہم میں شامل ایک مراکشی ایف 16 طیارہ لاپتا ہوگیا ہے.
مراکش کی سرکاری نیوز ایجنسی ایم اے پی کے مطابق مراکشی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جہاز گزشتہ شام 6 بجے سے لاپتا ہے.
لاپتا جہاز کے ساتھ موجود دوسرے جہاز کے پائلٹ نے ایف 16 کے پائلٹ کو جہاز سے باہر نکلتے نہیں دیکھا.
مراکش 26 مارچ کو آپریشن فیصلہ کن طوفان کے آغاز سے ہی حوثی مخالف سعودی اتحاد میں شامل رہا ہے. مراکش کے چھ ایف 16 جہاز متحدہ عرب امارات میں تعینات ہیں تاکہ وہ یمن میں کارروائیاں کرسکیں.
مراکشی فوج کے بیان کے مطابق لاپتا جہاز کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.
-
مآرب: صدرھادی کے وفاداروں کے ساتھ جھڑپ میں 13 حوثی ہلاک
-
علاقائی سازش ناکام بنانے کے لیے جنگ شروع کی:شاہ سلمان
-
حوثی باغی یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی پر آمادہ
-
ملائشین فورسز سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شامل
-
سابق یمنی صدر کے گھر پر اتحادی طیاروں کی بمباری
-
"عبداللہ صالح نے ایٹمی میزائل صنعاء میں چھپا رکھے ہیں"