سرکاری تقاریب میں سونے والے ہوشیار ہو جائیں!

شمالی کورین وزیر کو فوجی تقریب میں سونے پر طیارہ شکن توپ سے اڑا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت دے دی گئی۔

جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے حکام نے اراکینِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول ملک کی فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے پائے گئے، اس کے علاوہ انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے مختلف امور پر اختلاف بھی کیا تھا جس پر انہیں 30 اپریل کو طیارہ شکن توپ کے گولے سے اڑا دیا گیا۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین فوجی افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان کے حکم پر اب تک ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی اعلیٰ ترین حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں