.

یمن :حوثی ملیشیا کا نائب سربراہ اور فیلڈ کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا فیلڈ اور عسکری کمانڈر ابو علی الحاکم ہلاک ہوگیا ہے۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابو علی الحاکم سعودی عرب کی جانب سے منگل کی رات سے جاری جنگ بندی سے قبل ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

وہ حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد تحریک کا دوسرا اہم لیڈر تھا اور وہ اس کا نائب سربراہ اور عسکری کمان دار سمجھا جاتا تھا۔اس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپریل میں ایک قرارداد کے تحت بلیک لسٹ کردیا تھا۔اسی قرار داد کے تحت حوثی ملیشیا پر اسلحہ حاصل کرنے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک نے منگل کی رات سے پانچ روز کے لیے حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادیوں پر فضائی حملے بند کررکھے ہیں۔اس دوران جنگ سے متاثرہ یمنیوں تک امدادی سامان بہم پہنچایا جارہا ہے۔تاہم سعودی اتحاد نے حوثی ملیشیا پر جنگ بندی کے خلاف ورزی کے الزامات عاید کیے ہیں۔