کلنٹن خاندان نے100 لیکچر کے بدلے25 ملین ڈالرکما لیے

لیکچر ہیلری کلنٹن کے لیے منافع بحش کام بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کا عالمی اداروں میں حالات حاضرہ پر لیکچر دے کر پیسے کمانے کا چرچا تھا لیکن اس میدان میں وہ اکیلے نہیں بلکہ امریکا کے کلنٹن خاندان کا بڑا ذریعہ روزگار لیکچر دے کر رقم حاصل کرنا ہے۔

امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی ایک تازہ رپورٹس میں بتایا ہے کہ سابق وزیرخارجہ و سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن اور ان کے شوہر نامدار بل کلنٹن سنہ 2014ء کے بعد سے 100 لیکچر کے بدلے میں ‌25 ملین ڈالر کی رقم کما چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی متوقع صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب "مشکل فیصلوں" کی رائلٹی کی مد میں پانچ ملین ڈالر کی خطیر رقم بھی کمائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں