داعش کا الرمادی پر قبضہ ایک ہزیمت ہے:پینٹاگان

عراقی حکومت امریکا کی فضائی قوت کی مدد سے دوبارہ شہر پر کنٹرول کر لے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے الرمادی پر قبضے کو ایک ہزیمت قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ عراقی حکومت امریکا کی فضائی قوت کی مدد سے بالآخر دوبارہ اس مغربی شہر کا کنٹرول حاصل کر لے گی۔

پینٹاگان کے ترجمان کرنل اسٹیون وارن نے سوموار کو واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''ہم ایک عرصے یہ کہہ رہے ہیں کہ جنگ میں نشیب وفراز آئیں گے۔یہ ایک مشکل ،پیچیدہ اور خونیں لڑائی ہے۔اس میں فتوحات بھی ہوں گی اور ہزیمتیں بھی اٹھانا پڑیں گی''۔تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ ''ہم الرمادی کو واپس لے لیں گے''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں