.

یمن میں لاپتا مراکشی ہواباز کی نعش ریڈ کراس کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی دستوری حکومت کی حمایتی عرب اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے العربیہ نیٹ کو خصوصی بیان میں بتایا ہے کہ یمن میں لاپتا ہونے والے مراکشی لڑاکا طیارے کے ہواباز کا جسد خاکی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ امر مراکش اور سعودی عرب کی کوششوں کے بعد ممکن ہوا۔

مراکش کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ریڈ کراس کے حوالے کی جانے والی نعش مراکشی ہواباز یاسین بحتی ہی کی ہے۔ نعش حوالگی کے بعد اسے جبوتی اور بعد میں رباط منتقل کیا جائے گا۔

ادھر سعودی عرب کی حکومت نے مراکشی ہواباز کو سعودی شہداء کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں بعد از شہادت وہ تمام مادی اور معنوی فوائد سے نوازا جائے گا جو دفاع وطن میں شہید ہونے والے سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو عطا کئے جاتے ہیں۔