.

سعودی اتحادیوں کے صنعا کے نزدیک نئے فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر جمعہ کو تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔

فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔العربیہ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے صوبے مآرب میں انجمن ہلال احمر کے امدادی کارکنان پر فائرنگ کی ہے۔

درایں اثناء حوثی باغیوں نے یمن کی حدود سے سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران کی جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔اس سے پہلے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر یمن سے مارٹر گولوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو غیرملکیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔