.

یمن: کار بم دھماکے میں 12 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شہر ابیان میں حوثی باغیوں کے ایک اسلحہ ڈیپو کے نزدیک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 حوثی باغی ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

ایک مقامی عہدیدار کے مطابق یمن کے ساحلی شہر شقراء میں کیا جانیوالے دھماکا حوثی مخالف عناصر نے کیا تھا جن کی حمایت سعودی عرب کررہا ہے۔ سعودی عرب کی سربراہی میں 26 مارچ سے حوثی باغیوں اور ان کے حامیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

حوثی مخالف فورسز میں یمن کی عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے حامی، سنی قبائل اور جنوبی یمن کے علاحدگی پسند شامل ہیں جنہیں مشترکہ طور پر عوامی مزاحمتی کمیٹی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

ایک فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں اتحادی جہازوں نے حوثی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

عدن میں موجود ایک طبی ذرائع نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران چار شہریوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 132 افراد زخمی ہوگئے۔

عدن کی عوامی مزاحمتی کمیٹی کے ترجمان علی الاحمدی نے بتایا کہ یہ جانی نقصان حوثی باغیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں مارٹر گولوں اور 'کاٹیوشا' میزائلز سے گولا باری کی گئی۔