.

سعودی عرب: 11 ہزار گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گولیاں ایک کار کے ٹائر اور دوسری گاڑی میں رکھے سامان میں چھپائی گئی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے محکمہ کسٹمز نے کویت کے ساتھ سرحد پر واقع قصبے خفجی میں گیارہ ہزار سات سو انسٹھ گولیاں ملک میں اسمگل کرکے لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔گولیاں دو گاڑیوں کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھیں۔

خفجی میں کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل عید العنزی نے بتایا ہے کہ دو مختلف گاڑیوں کے ذریعے دو مرتبہ یہ گولیاں سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور انھیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ ایک گاڑی کے ذریعے شاٹ گن کی 7159 گولیاں ،شوٹزن گن کی 1000 گولیاں ،بندوق کی 2500 گولیاں ،دو کلاشنکوفیں اور دو سپئیر بندوقیں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ تمام اسلحہ اور گولیاں ڈرائیور کے خاندان کے افراد کے پاؤں میں رکھی ہوئی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ دوسری کوشش کے دوران شوٹزن کی ایک ہزار گولیاں سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور گولیاں کار کے اضافی ٹائر میں چھپائی گئی تھیں لیکن حکام نے ان کا پتا چلا کر نکال لیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا ہے کہ اب حکام ان دونوں واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔