.

سعودی افواج نے سرحد پرحوثی باغیوں کا گھیرائو کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بارڈر فورسز نے سرحدی شہر جازان کے ایک ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے حوثی باغیوں کا گھیرائو کرلیا ہے۔

العربیہ ٹی وی محصور حوثیوں کے خلاف جاری کارروائی کی لمہ بہ لمحہ رپورٹنگ کررہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

قبل ازیں حوثیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے ترجمان میجر جنرل احمد عسیری نے کہا تھا کہ یمن کے ساتھ پوری سرحد ممنوعہ علاقہ ہے۔ اگردوسری جانب سے کسی قسم کی دراندازی کی کوشش کی جاتی ہے تو بارڈر فورسز اس کا سخت جواب دینےاور کسی خطرے سےنمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

گذشتہ شام سرحدی شہر ظہران کی طرف آنے والی حوثیوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھی۔