.

طرابلس میں یرغمال تیونسی سفارت کار بازیاب

سفارتی عملے کے بعد لیبی جنگجو کی رہائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک ہفتہ قبل مسلح گروپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تیونسی سفارتی عملے کے تمام ارکان کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تیونسی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو جمعرات کے روز طرابلس میں "فجر لیبیا" کے ایک شدت پسند 'ولید القلیب' کی رہائی کے بدلے میں چھوڑا گیا ہے۔ القلیب کو تیونسی حکام نے آٹھ مئی کو حراست میں لیا تھا۔ تیونس کی عدالت میں اس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت ٹرائل بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے جمعہ کو بندوق برداروں نے طرابلس میں واقع تیونسی قونصل خانے پرحملہ کرکے سفارتی عملے کے 10 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شدت پسندوں نے رہائی کے بدلے تیونس میں گرفتار جنگجو کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔