.

عدن میں مزاحمت کاروں کی منفرد کارروائی، 15 باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شہر عدن میں باغی ملیشیاوں کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے 15 افراد ہلاک ہو زخمی ہوئے جبکہ حوثی باغیوں نے تعز کے علاقے میں تاریخی جامع الاشرفیہ پر گولا باری کی ہے۔

مزاحمت کاروں نے عدن کے علاقے لحج میں منحرف صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا پر بڑا حملہ کیا۔ حملے میں دس باغی مارے گئے، حملہ آوروں نے عمران کے الوھط چوک کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔

درایں اثناء تعز کی متعدد اہم کالونیوں میں مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ باغیوں نے تاریخی جامع الاشرفیہ پر توپخانے سے گولہ باری کی جس سے اس کے مختلف حصوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔