.

سعودی نائب ولی عہد فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کے روز سرکاری دورے پر فرانس جائیں گے۔

سعودی نائب ولی عہد کا یہ دورہ فرانسیسی حکومت کی دعوت کے بعد کیا جارہا ہے اور اس کے دوران شہزادہ محمد فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے اور دیگر سینئیر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق شہزادہ محمد سعودی عرب اور فرانس کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

اس سے پہلے پچھلے ہفتے کے دوران نائب ولی عہد نے روس کا سرکاری دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر حکومتی عہدیداران سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کے بعد جمعرات کے روز سعودی عرب نے روس کے ساتھ چھ معاہدوں پر دستخط کئے جن میں جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا معاہدہ بھی شامل تھا۔

سعودی عرب تیل کو ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے جبکہ روس اوپیک ممالک کا حصہ نہ ہونے کے باوجود عالمی منڈی میں تیل ایکسپورٹ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔