.

تیونس : حملہ آور سے تعلق کے شُبے میں متعدد افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیونس میں حکام نے سیاحتی مقام پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے تعلق کے شُبے میں مشتبہ افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تیونسی وزیرداخلہ ناجم الغرسلی نے سوموار کو ان گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔البتہ انھوں نے کہا ہے کہ حکام ابھی اس امر کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا حملہ آور نے پڑوسی ملک لیبیا میں جنگجو گروپوں کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی تھی یا نہیں۔

تیونس کے مشہور ساحلی سیاحتی مقام سوسۃ میں ایک ہوٹل کے احاطے میں جمعہ کے روز ایک مسلح شخص نے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اڑتیس افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں جرمن ،برطانوی اور بیلجئین سیاح بھی شامل تھے۔