.

ترکی: حکمراں آق کے عصمت یلماز پارلیمان کے اسپیکر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی پارلیمان نے حکمراں جماعت آق سے تعلق رکھنے والے سابق وزیردفاع عصمت یلماز کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔

عصمت یلماز نے بدھ کو اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے رائے شماری کے چوتھے مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ایوان میں موجود 550 اراکین میں سے 258 نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔آق پارٹی نے 7 جون کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں اتنی کی نشستیں حاصل کی تھیں اور وہ پارلیمان میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری تھی لیکن وہ اکیلے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔اب اس کو مخلوط حکومت کے قیام کے لیے دوسری جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔