.

یمن: ڈرون حملے میں القاعدہ کے چار ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ساحلی شہر المکلا کے نزدیک واقع ایک آرمی بیس پر بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن میں القاعدہ کی شاخ نے المکلا کے نزدیک فوج کے اس بیس پر قبضہ کررکھا ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران اس پر متعدد ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ان ہی میں سے ایک حملے میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا لیڈر ناصر الوحیشی ہلاک ہوگیا تھا۔

امریکا کی سنٹرل انٹیلی ایجنسی (سی آئی اے) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہی یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں سے میزائل حملے کررہی ہے لیکن امریکا نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے اور نہ کبھی ذمے داری قبول کی ہے۔