.

ایرانی فوجی اڈے میں خوف ناک آتش زدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی شہر ارومیہ میں قائم فوج کے ایک اڈے پر ہفتے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے اور دھواں بہت دور سے دکھائی دے رہے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آذر بائیجان گورنری کے ارومیہ شہر میں واقع فوجی اڈے میں آتش زدگی کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آتش زدگی دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

نیوز ویب پورٹل "اویان نیوز" نے اپنی ایک رپورٹ کے ساتھ فوجی اڈے میں آتش زدگی کی فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے جس میں کثیف دھوئیں کے بادل فضاء میں بلند ہوتے دکھائے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجی اڈے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور اس کے بعد آگ اور دھوئیں کے شعلے اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔