.

سعودی دارالحکومت الریاض میں کار بم دھماکا، ڈرائیور ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جمعرات کی شب ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کو بتایا ہے کہ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔