.

سعودی عرب میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد مملکت کی عدالتِ عظمیٰ نے جمعہ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات ،اردن ،عراق ،بحرین اور برطانیہ میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں سترہ جولائی کو عید الفطر منائی جاری ہے۔

ان ممالک میں آج جمعرات کو انتیسواں روزہ تھا جبکہ پاکستان سمیت بعض ایشیائی ممالک میں آج رمضان کی اٹھائیس تاریخ تھی اور جمعہ کو انتیسواں روزہ ہوگا۔ان ممالک میں ہفتے کے روز عید الفطر منائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بہت سے عرب ،یورپی اور براعظم امریکا کے ممالک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہی عید الفطر منائی جاتی ہے اور ان ممالک میں سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے ہی ہلال کی رؤیت کے اعلان کا اعتبار کیا جاتا ہے۔