.

حوثیوں کے خلاف آپریشن میں شامل اماراتی فوجی افسر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں حوثی باغیوں اور سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کے خلاف اور آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری "بحالی امید" آپریشن میں شامل متحدہ عرب امارات کا ایک فرسٹ سارجنٹ کے عہدے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرسٹ سارجنٹ عبدالعزیز سرحان صالح الکعبی ان بہادر افسران میں سے ایک ہے جس نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی دوسرے ملکوں کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

درایں اثناء یمنی حکومت کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ حکومت نواز ملیشیا نے جنوبی یمن کے 90 فی صد علاقے سے حوثی باغیوں کا صفایا کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری کے ساتھ ساتھ عوامی مزاحمت کار زمینی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔