.

شہزادہ محمد بن سلمان کا عید کے روز جنوبی ریجن کا دورہ

سرحدی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الفطر کے روز جنوبی ریجن میں مسلح افواج کی بیس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے یمن کی سرحد پر ہونے والی شدید لڑائی میں مصروف بری فوج کے سپاہیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ حالیہ چند مہینوں کے دوران جنوبی ریجن میں تعینات متعدد فوجی جاں بحق ہوئے۔

نائب ولی عہد، جن کے پاس وزارت دفاع کا اہم قلمدان بھی ہے، کو علاقے میں جاری فوجی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر ریپڈ ریسپانس یونٹ، توپخانے اور راکٹ لانچنگ یونٹس کا بھی معائنہ کیا۔

یاد رہے شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کی قیادت میں اسی سال مارچ سے یمن میں حوثیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جاری فضائی حملوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کا ہدف ایران نواز حوثی باغی ہیں جنہوں نے یمن کی آئیںی حکومت کے خلاف اقدام شروع کر رکھے ہیں۔