.

عید کے ایام میں سوا تین لاکھ سعودیوں کا بحرین کا سفر

شاہ فہد پُل پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عید کے ایام میں سعودی عرب کے شہر سیرو سیاحت کی غرض سے پڑوسی ملکوں بالخصوص بحرین کا رخ کرتے ہیں۔ عیدالفطر کے تین دنوں کے دوران کم سے کم 3 لاکھ 20 ہزار سعودیوں نے منامہ کا رخ کیا جس کی وجہ سے دنوں ملکوں کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والے شاہ فہد بن عبدالعزیز پل پر آٹھ کلومیٹر طویل قطار لگ گئی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پاسپورٹ وایمی گریشن ڈائریکٹر میجر جنرل فیصل حمیر البلعاسی نے بتایا کہ عید کے ایام میں شاہ فہد پل کے دونوں اطراف سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آمد ورفت کی سہولت کے لیے پل کے تمام 32 راستے کھول دیے گئے تھے۔ اس کے باوجود پل پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

سعودی عرب کے کسٹمز کے ترجمان عیسی العیسیٰ نے بتایا کہ عید کے ایام میں شاہ فہد پل پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے کی تعداد بڑھا دی گئی تھی۔

ادھر بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب سے 2 لاکھ 20 ہزار 92 سعودی شہری ان کی سرزمین میں داخل ہوئے جب کہ رواں سال یہ تعداد سوا تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق بحرین اور سعودی عرب کے درمیان شاہ فہد رابطہ پل سے یومیہ اوسطا 26 ہزار 893 کاریں گزرتی ہیں۔