.

ڈیٹنگ سائٹ ہیک، ممبران کی شناخت ظاہر کرنے کی دھمکی

ویب سائٹ سے استفادہ کرنے والوں میں لاکھوں عرب باشندے بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انٹرنیٹ ہیکرز نے کینیڈا میں قائم ایک بین الاقوامی ڈیٹنگ ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ اگر ویب سائٹ کی انتظامیہ نے یہ دھندہ ترک نہ کیا تو وہ اس سے استفادہ کرنے والے لاکھوں زائرین کے نام ظاہر کرنے پر مجبور ہوں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق " Ashley Madiso" نامی ویب سائٹ شادی شدہ مردوں اور عورتوں کو غیروں کے ساتھ "افیئرز" کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں رجسٹرڈ ہونے والے مردو زن غیر قانونی جنسی تعلقات کے قیام کی کوشش کرتے ہیں۔

حال ہی میں The Impact Team نامی ایک گروپ سے تعلق رکھنےوالے ہیکروں نے ویب سائیٹ ہیک کرنے کے بعد انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ لوگوں کو بے حیائی کی طرف لے جانے کا دھندہ چھوڑ دے ورنہ ویب سائٹ کے تمام زائرین کی شناخت ظاہر کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ تیس ممالک کے 124 ملین افراد وزٹ کرتے ہیں۔ وزٹرز میں لاکھوں کی تعداد میں عرب اور مسلمان ممالک کے باشندے بھی شامل ہیں۔

ہیکروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ویب سائٹ نے اپنا غیر اخلاقی کاروبار نہ بدلا تو وہ ان لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا منظر عام پر لے آئیں گے جومبینہ طور یر غیروں کے ساتھ جنسی تعلقات کےقیام کے لیے اسے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان کے نام، شناختی کارڈز، آن لائن ہونے والی گفتگو، شہریت اور کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات بے نقاب کر دی جائیں گی۔

"اشیلی میڈی سان" ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کی خبر یورپی ملکوں میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ہے اور اخبارات نے اسے کوریج دی ہے۔

ہیکروں نے Avid Life Media نامی ایک کمپنی کی ملکیتی "اسٹیلبشیڈ مین" نامی ویب سائٹ کو بھی بند کرنے کی دھمکی دی ہے کیونکہ یہ ویب سائٹ دنیا بھرمیں متمول لوگوں کو لڑکیاں مہیا کرنے کےکا ذریعہ بن رہی ہےتاہم ابھی تک یہ ویب سائٹ ہیکروں کے حملے سے محفوظ ہے۔

"اشیلی میڈی سان" نامی ویب سائٹ کا مالک بویل بیڈرمین نامی ایک کینیڈین شہری ہے۔ یہ ویب سائٹ غیر قانونی جنسی تعلقات کی ترویج کا سب سے آن لائن نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ویب سائٹ میاں بیوی کے درمیان قانونی جنسی تعلقات توڑ کر دوسرے لوگوں سے غیر قانونی جنسی تعلقات کے قیام کی راہ ہموا کرتی ہے جسے "شادی سے نجات" کا نام دیا گیا ہے۔

"دوستی کریں کیونکہ زندگی مختصر ہے" اس کا سلوگن ہے۔ سنہ 2001ء کے بعد سے آج تک یہ ویب سائٹ کروڑوں لوگ وزٹ کر چکے ہیں۔ اس کے ماہانہ زائرین کی تعداد ایک سو چوبیس ملین سے زیادہ ہے۔ عالمی منڈی میں اس ویب سائیٹس کے ایک ارب ڈالر کے شیئرز ہیں اور سنہ 2015ء میں اس نے 115 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔