.

چاڈ کا بوکو حرام کے 117 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک چاڈ کی فوج نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران شدت پسند تنظیم ' بوکو حرام' کے خلاف جاری جاری آپریشن میں تنظیم کے 117 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چاڈ ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے سمندری جزیروں میں پناہ لینے والے بوکو حرام کے جنگجوئوں کا صفایا کردیا ہے۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے آپریشن میں تنظیم کے ایک سو بیس کے قریب جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ افریقا میں بوکوحرام اور دوسرے دہشت گرد گروپوں کی بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر چاڈ نے پڑوسی ملکوں نائیجریا، کیمرون اور نیجر کےساتھ اپنی کئی ہزار فوج بھی مہیا کی ہے جنہوں نے مختلف آپریشنز میں ہزاروں جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چاڈ کی فوج کے ترجمان کرنل عازم بیرماندو نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں سے جاری آپریشن میں بوکو حرام کے 117 جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔ آپریشن میں دو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے بوکو حرام کی کئی کشتیاں تباہ کرکے ان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔