.

شاہ سلمان اور مصری صدر السیسی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کو ٹیلی فون کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی فرمانروا نے قاہرہ اور ریاض کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور نئی متحدہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون، مشترکہ مفاد اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شاہ سلمان کی مصری صدر کو ٹیلی فون کال سے ایک دن پہلے سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع سلمان بن محمد نے قاہرہ کا دورہ کیا۔ سعودی وزیر دفاع کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات اور دوطرفہ تعلقات، یمن اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان متعدد فوجی اور معاشی معاہدوں کا اعلان دیکھنے میں آیا۔