.

یمن کے نائب صدر کی عدن واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل کے مطابق یمن کے سعودی عرب میں جلاوطن نائب صدر خالد بحاح ہفتے کے روز یمن کے جنوبی بندرگارہی شہر عدن واپس لوٹ آئے۔

مقامی مزاحمت کاروں کی جانب سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو عدن سے دیس نکالا دیئے جانے کے بعد بحاح عدن واپس آنے والے سینئر ترین یمنی عہدیدار ہیں۔

اپنی آمد کے چند گھنٹوں بعد دیئے گئے ایک بیان میں خالد بحاح نے کہا کہ میری عدن واپسی باعث حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ شہر میں سیاسی سرگرمیاں بحالی کی خاطر سہولیات درکار ہیں۔

خالد بحاح ریاض میں یمن کی جلاوطن حکومت میں وزیر اعظم کا منصب بھی رکھتے ہیں، وہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے ایک جہاز میں عدن واپس لوٹے۔ کابینہ کے متعدد وزراء بھِی ان کے ساتھ یمن واپس آئے ہیں۔

خالد بحاح یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ حکومت کے وزیر اعظم بھی ہیں وہ صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کے باقی وزراء کے ہمراہ اس برس کے اوائل میں آخری جائے پناہ یمن سے سعودی عرب منتقلی پر مجبور ہو گئے تھے۔