.

سعودی عرب خودکش دھماکے کے مرتکب کی تصویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی سوڈان کے شہر ابھا میں ایمرجنسی فورس کی مسجد میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر انتہا پسند تنظیم 'داعش' نے ممکنہ خودکش بمبار 'ابو سنان النجدی' کی آڈیو ریکارڈنگ اور تصویر جاری کر دی۔

داعش نے دعوی کیا کہ ریکارڈ شدہ صوتی پیغام ابھا مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار دہشت گرد کی وصیت ہے، جسے انہوں نے حملے سے قبل ریکارڈ کرایا۔ تنظیم کی ہم خیال ویب سائٹس پر اسی مبینہ وصیت سے شہ سرخیاں جمائی گئی ہیں۔

خودکش بمبار کی ریکارڈ شدہ صوتی وصیت اور تصویر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے کہ جب سعودی وزارت داخلہ ان دنوں خودکش بمبار کی شناخت اور جرم کی دوسری تفصیلات کے ثبوت جمع کرنے میں مصروف ہے۔ اس تفصیل کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں سامنے آ جائے گا۔

'العربیہ ڈاٹ نیٹ' پر نشر کی جانے والی تصویر میں النجدی داعش کے دعوے کے مطابق بیس برس کے پیٹے میں ہے۔