.

عرب مخالف پورٹل بند، تہران کا 'العربیہ' کی خبر پر ایکشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی وزارت ثقافت نے ''عرب کو ماریں اور ان کی توہین کریں'' نامی فری آن لائن گیم بنانے والی ویب سائٹ بند کرتے ہوئے اسے 'اسلامی اقدار' کے خلاف قرار دیا ہے۔

یاد رہے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے دو روز قبل اس آن لائن کھیل کے بارے میں خبر نشر کی تھی۔ ایران کی 'ایسنا' نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ہفتے کو جاری ہونے والے بیان میں وزارت ثقافت کا کہنا تھا کہ ہم ''عرب کو ماریں اور ان کی توہین کریں'' نامی آن لائن کھیل بنانے اور اسے ڈاون لوڈ کرنے کے لئے اپنی ویب سائٹ پر فراہم کرنے والے پورٹل کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک گیمز بنانے میں مہارت رکھنے والی ایک ایرانی ویب سائٹ نے ایک نئی عرب مخالف گیم جاری کی تھی۔ اس کا نام ''عرب کو ماریں اور ان کی توہین کریں'' ہے اور یہ فری ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

عربوں کے خلاف منافرت پر مبنی یہ گیم تیار اور جاری کرنے والی ویب سائٹ مبینہ طور پر ایرانی سائٹس کو ریگولیٹ کرنے والے مرکز کے ہاں رجسٹر ہے۔ یہ مرکز ایران کی وزارتِ ثقافت اور رہ نمائی سے وابستہ ہے۔

اس ویب سائٹ نے اپنا تعارف یہ کرایا ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ کی سائٹ ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قواعد وضوابط کے تحت کام کرتی ہے۔اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی کسی بھی مواد کو ہٹا دے گی۔

''عربوں کو ماریں'' گیم

ایرانی ویب سائٹ کی جاری کردہ یہ گیم دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلے حصے کا نام "عربوں کو کھلائیں'' اور دوسرے حصے کا نام ''عربوں کو ماریں'' ہے۔اس میں خلیجی عربوں کے حوالے شامل کیے گئے ہیں۔

بہت سے اہوازی عربوں نے سوشل میڈیا پر اس گیم پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے حالانکہ اس میں عربوں کا مضحکہ اڑایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اہوازی عربوں کو ایران اپنا قانونی شہری قرار دیتا ہے۔