.

پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیرخارجہ کی جرمن میں گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے جرمن ہم منصب والٹر اشٹائنمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران روانی کے ساتھ جرمن زبان بول کر سب کو حیران کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ میں گذشتہ روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیرخارجہ نے جرمن زبان میں گفتگو شروع کی جسے بعد ازاں عربی میں ترجمہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا بچپن جرمنی میں گذرا اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔ انہوں نے جرمن زبان اس وقت سیکھی تھی جب ان کے والد جرمنی میں سعودی عرب کے ثقافتی اتاشی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔