.

ٹویٹر کی مشتبہ افراد سے متعلق ریاض کو معلومات فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹیوٹر" کی جانب سے جاری ایک ششماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیوٹر نے سعودی عرب کی درخواست پر ریاض کو 93 میں سے 65 مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن مشتبہ دہشت گروپوں کے بارے میں ریاض کو مطلع کیا گیا وہ سعودی حکام کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھے۔ ان کے بارے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات کو ریاض حکومت کو فراہم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ششماہی کی نسبت اس بار سعودی عرب کو 52 فیصد زیادہ مشتبہ افراد کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

"ٹیوٹر" کے ذریعے مشتبہ افراد تک رسائی کی سب سے زیادہ کوششیں امریکا کی جانب سے کی جاتی ہیں۔ امریکا کی جانب سے دو ہزار 436 مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواستیں دی گئی تھیں جن میں سے 80 فیصد درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے متعلقہ افراد کی نشاندہی کی گئی۔

خلیجی ریاست کویت کو سات مشتبہ افراد اور متحدہ عرب امارات کو دو مشتبہ شدت پسندوں کی معلومات فراہم کی گئیں۔ مصر کی جانب سے بھی متعدد افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر قاہرہ کو تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔