.

'یو اے ای' کی قیادت کی مراکش میں شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مراکش کے ساحلی شہر طنجہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی"واس"کے مطابق اماراتی قیادت اور شاہ سلمان کے درمیان ہوئی ملاقات میں دونوں برادر عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات کومزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔